19
Oct

الابراہیمی گروپ پاکستان آمد

الابراہیمی گروپ پاکستان آمد

ترقی کرتی اس دنیا میں ہر ایک بزنس کمپنی اپنا لوہا منوانے کے لئے کوشاں ہے،اسی اثناء میں بلعموم مشرق وسطیٰ اور بالخصوص متحدہ عرب امارات میں لوگوں کو بہترین سہولیات دینے،آسانیاں بانٹنے اور قوموں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے ارادے سے ایک باصلاحیت نوجوان  خان زمان سرور نے 1980میں الا ابرہیمی کے نام سے اپنے کام کا آغاز کیا۔    آپ پہلے پاکستانی ہیں جو ابو ظہبی چیمبر آف کامرس کے ممبر ہیں۔آپکی جلا ئی شمع نے دیکھتے ہی دیکھتے مشرق وسطی میں چالیس برسوں میں مختلف انڈسٹریز میں اپنا نام   کمایا۔ ان میں ہوٹل ،  ریسٹورنٹ ، کنسٹریکشن ،  سماجی کام اور ٹوئریزم سرفرہست ہیں۔

  حال ہی میں الا ابرہیمی گروپ نے پاکستان میں دو بڑے پروجیکٹس کا آغاز کردیا ہے۔ جنمیں ابوظہبی  مال اینڈ ریزیڈنشیااور الابراہیمی ریسٹورنٹس شامل ہیں۔ ابوظہبی  مال اینڈ ریزیڈنشیا کا شاندار افتتاح  26 ستمبر کو اسلام آباد کے پوش علاقے بجریہ انکلیو میں کر دیا گیا ہے۔  جبکہ دوسرے پروجیکٹ کا افتتاح بھی  24 اکتوبرکو  ہو رہا ہے۔ ابوظہبی مال اینڈ ریزیڈنشیا کے شاندار افتتاح کے موقع پر بڑی بڑی شخصیات نے شرکت کر کے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبد الزعابی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ” پاکستان میں ہمیشہ خیر ہی ملتی ہے” اور کہا کہ پاکستان کے پاس صلاحیت سے بھرپور افراد اور مواقعے موجود ہیں اور یہ وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا ہے۔ آپ کا کہنا تھا کہ یہ پرجیکٹ دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مظبوط کرے گا۔

افتتاحی تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینیٹر پیر صابر شاہ بھی شریک تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین اور بانی الا ابرہیمی گروپ  خان زمان واقعی عرب امارات اور پاکستان کے بیک وقت سفیر ہیں۔ لاابراہیمی گروپ پاکستان میں لوگوں کو ملازمت کے مواقعے فراہم کرے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  اس بات پر گورنمنٹ کی جانب سے چئیرمین صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں شرکت کے موقع پر سبہی آنے والوں نے الابراہیمی گروپ کا شاندار استقبال کیا اور پاکستان میں بے شمار مواقع  پیدا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے ایسے میں الا ابرہیمی گروپ جیسے بڑے گروپس کا پاکستان میں انویسٹمنٹ کرنا اکانومی کے لیے بہت ہی خوشایند ہے۔ ایسے گروپس کو پاکستان میں انویسٹمنٹ کرتا دیکھ کر انٹرنیشنل انویسٹرز کی پاکستان کی جانب را ہموار ہو گی، اور آمید ہے کہ انشاء اللہ آنے والے سالوں میں الابراہیمی گروپ جیسے بڑے نام پاکستان کا رخ کریں گے۔

٭٭٭٭٭

Leave a Reply